نئی دہلی، 03 دسمبر (یو این آئی) منی پور میں ریاستی حکومت کی طرف سے بنائے گئے تین قوانین کی مخالفت میں مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ میں مارے گئے نو نوجوانوں کا معاملہ آج راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور اس پر مرکزی حکومت سے سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کی گئی۔
کانگریس ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے التوا کے بعد
دوبارہ کارروائی شروع ہونے پر ڈپٹی چیئرمین پی جے کوریئن نے کہا کہ چیئرمین کانگریس رکن کماری سیلجا تنازعہ پر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
اس کے بعد ایوان میں وقفہ صفر شروع ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترون وجے نے منی پور کے اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے قبائلیوں سے صلاح و مشورہ کئے بغیر تین قانون بنائے ۔